ہر ایک محفوظ گھر کا مستحق ہے۔ اگر آپ سوشل ہاؤسنگ میں رہتے ہیں اور آپ کو اپنے گھر یا مالک مکان کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہے، تو ان کو حل کرنے کے طریقے موجود ہیں۔
یہ ویب سائٹ صرف برطانیہ میں رہنے والے کرائے داروں کے لیے ہے۔
میرا مسئلہ کیسے حل ہو گا؟
مسئلہ حل کرنے کے لیے آپ یہ کر سکتے ہیں:
- اسے اپنے مالک مکان کو رپورٹ کریں
- اپنے مالک مکان سے شکایت کریں
- ہاؤسنگ کے محتسب کو آگاہ کریں
آپ درج ذیل سمیت بہت سے مسائل کے لیے یہ اقدامات کر سکتے ہیں:
- سیلن یا نمی
- غیر محفوظ انسولیشن
- ٹوٹے ہوئے دروازے یا کھڑکیاں
- لیک ہونے والے پائپس
- مرمت کے دیگر کام
- غیر سماجی رویہ
- رسائی کے مسائل
- مالک مکان کی جانب سے خراب سروس
مرحلہ 1 – اسے اپنے مالک مکان کو رپورٹ کریں
مسئلہ اپنے مالک مکان کو رپورٹ کریں۔ اکثر مکان مالکان کی پُر کرنے والے فارم کی حامل ایک ویب سائٹ، نیز ای میل ایڈریس یا ایک فون نمبر ہوتا ہے جسے آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کاؤنسل ہاؤسنگ میں رہتے ہیں تو اپنی کاؤنسل سے رابطہ کریں۔ اگر آپ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن ہوم میں رہتے ہیں، تو رابطے کی تفصیلات کے لیے اپنا معاہدہ چیک کریں۔
مرحلہ 2 – اپنے مالک مکان سے شکایت کریں
اگر آپ نے کوئی مسئلہ رپورٹ کیا ہے اور وہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے یا آپ مطمئن نہیں ہیں، تو اپنے مالک مکان سے شکایت کریں۔ ان کے پاس شکایات پر عمل درآمد کرنے کی وضاحت کرنے والی ایک ویب سائٹ ہونی چاہیئے۔
مکان مالکان کو آپ کی شکایت پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیئے اور وہ مسئلے سے آگاہ کرنے یا شکایت کرنے کی وجہ سے آپ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے۔
اکثر مکان مالکان کے شکایت پر عمل درآمد کرنے کے 2 مراحل ہوتے ہیں:
- مرحلہ 1: انہیں شکایت درج ہونے کے 10 کاروباری دنوں کے اندر جواب دینا ہو گا۔
- مرحلہ 2: اگر شکایت دوسرے مرحلے تک جاتی ہے، تو انہیں 20 کاروباری دنوں کے اندر جواب دینا ہو گا۔
مؤثر شکایت کرنے کے طریقہ کار کے متعلق مزید پڑھیں.
مکان مالکان آپ کو ایک حتمی جواب بھیجیں گے، جو کہ چیزوں کو ٹھیک کرنے کے حوالے سے ان کے مںصوبے کی وضاحت کرے گا۔
مرحلہ 3 – ہاؤسنگ محتسب کو آگاہ کریں
اگر آپ شکایت کے متعلق مالک مکان کے حتمی جواب سے مطمئن نہیں ہیں، تو ہاؤسنگ محتسب کو اس سے آگاہ کریں۔ وہ مفت دستیاب ہوتے ہیں، غیر جانبدار ہیں اور جائز طور پر تفتیش کریں گے۔
آپ یہ بھی کر سکتے ہیں:
- ای میل: info@housing-ombudsman.org.uk
- ٹیلی فون: 03001113000
تفتیش میں اوسطً چھ ماہ کا وقت لگتا ہے لیکن معاملے کی نوعیت کی بنیاد پر یہ دورانیہ کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔ محتسب حقائق کی پڑتال کرے گا اور معاملے کو مکمل طور پر سمجھنے کو یقینی بنائے گا۔
محتسب کو مالک مکان کے خلاف تفتیش کرنے اور اس کے خلاف فیصلہ سنانے کے دوران، یہ ظاہر کرنا ہو گا کہ وہ 6 سے 8 ہفتوں کے اندر اس پر کارروائی کریں گے۔
گزشتہ سال (اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک)، ہاؤسنگ محتسب نے مکان مالکان کو رہائشیوں کو £1m سے زیادہ معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
مزید مدد درکار ہے؟
Citizens Advice, Shelter اور مشورے کی دیگر تنظیمیں آپ کو عدالتوں کے ذریعے اپنے مسائل کی نشاندہی کرنے کے حق سمیت، ہاؤسنگ کے مسائل کے متعلق مفت اور غیر جانبدار مشورے کی پیشکش کرتی ہیں۔ آپ یہ جاننے کے لیے اپنے MP , کاؤنسلر، یا کرائے داروں کے پینل سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں کہ آیا وہ مدد کر سکتے ہیں۔
ہاؤسنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پریشان کن ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں، تو NHS مینٹل ہیلتھ سروسز سے رابطہ کریں یا مینٹل ہیلتھ چیریٹی سے بات کریں۔
کیا آپ مہم کی حمایت کر سکتے ہیں؟
آپ اس حوالے سے مزید رہائشیوں کی مدد کر سکتے ہیں کہ سوشل میڈیا پوسٹس، پوسٹرز اور مہم کی ٹول کٹ میں موجودہ کتابچوں کا استعمال کرتے ہوئے شکایت کیسے کی جائے ۔